انٹرنیشنل
جرمنی کا یوکرین کو لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے پرغور

جرمنی کا یوکرین کو لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے پرغور
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن حکومت نے یوکرین کو لیپرڈ 2 مین جنگی ٹینکوں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد جرمنی اور دیگر یورپی ممالک یوکرین کو ٹینک فراہم کریں گے. جرمن چانسلر اولاف شولز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ یوکرین کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق سپورٹ کرنے کی ہماری اولین ترجیح کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر قریبی مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ جرمن حکومت نے کہا کہ جرمن مسلح افواج یوکرین کی فوج میں جلد دو ٹینک بٹالین بنانے کے لیے اپنے اسٹاک سے 14 لیپرڈ 2A6 ٹینک بھیجے گی۔
اس اقدام سے پولینڈ جیسے ممالک کے لیے جرمن ساختہ ہتھیار یوکرین کو منتقل کرنے کا دروازہ کھل گیا ہے۔ وارسا نے ٹینک کے عطیہ دہندگان کے لیے ایک “چھوٹا اتحاد” بنانے کی دھمکی دی اور اشارہ کیا کہ برلن کی پوزیشن سے قطع نظر وہ یوکرین کو جرمن ٹینک فراہم کرے گا۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا