خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ

چلاس (صدائے روس)

گلگت بلتستان حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان جی بی حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور دو ٹیکنیکل اہلکار سوار تھے۔ حادثہ فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ موقع پر پہنچ کر صورتحال کی رپورٹ پیش کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی اسی طرح حادثے کا شکار ہوا تھا۔

شئیر کریں: ۔