پاکسان کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری

Rains in Pakistan Rains in Pakistan

اسلام آباد (صداۓ روس)

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے اور شدید گرم موسم کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ ہے۔ اتھارٹی نے اپر اور لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو بھی ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔