گلاسگو: مہنگائی نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں

Grocery store Grocery store

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

گلاسگو میں مہنگائی نے کم آمدنی والے خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی چیریٹی ٹرسل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئندہ ایک سال کے دوران صرف سکاٹ لینڈ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کے حصول کے لیے فوڈ بینکوں سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تعداد گزشتہ تخمینوں کے مقابلے میں مزید بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ سال ہر چھ میں سے ایک فرد (17 فیصد) ایسے گھرانے میں رہ رہا تھا جہاں خوراک ختم ہو گئی تھی اور مزید کھانا خریدنے کے لیے رقم موجود نہیں تھی۔

Grocery store

اسی طرح سروے کے مطابق ہر دس میں سے ایک شخص نے رہائش، آمدورفت اور گھروں کو گرم رکھنے جیسے بنیادی اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی خوراک پر خرچ کم کیا۔ٹرسل کے مطابق معذور افراد، دیکھ بھال کرنے والے افراد اور کم آمدنی والے خاندان خوراک کی عدم دستیابی کے خطرے سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث فوڈ بینکوں پر انحصار میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔سکاٹش حکومت کی کیبنٹ سیکریٹری برائے سماجی انصاف شرلی این سومروِل نے کہا کہ کسی بھی شخص کو خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ساڑھے تین ارب پاؤنڈ سے زائد خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔