اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

گوگل میپس گلف آف میکسیکو کا نام تبدیل کرکے گلف آف امریکہ کرے گا

Trump and a map of the Gulf of Mexico

گوگل میپس گلف آف میکسیکو کا نام تبدیل کرکے گلف آف امریکہ کرے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
گوگل میپس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے امریکہ میں گلف آف میکسیکو کا نام تبدیل کرکے گلف آف امریکہ رکھے گا۔ گوگل نے منگل کے روز اعلان کیا کہ جیسے ہی یہ تبدیلی امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں سرکاری طور پر اپڈیٹ ہو جائے گی، گوگل میپس پر امریکہ کے صارفین کے لیے گلف آف میکسیکو کو گلف آف امریکہ کے طور پر دکھایا جائے گا۔

گوگل میپس کی مالک اور آپریٹر کمپنی گوگل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا یے، ” گوگل کی یہ ایک دیرینہ روایت ہے کہ سرکاری حکومتی ذرائع میں نام کی تبدیلی ہونے پر وہ اپنے ہاں اپڈیٹ کرتی ہے۔‘‘ گوگل کے مطابق یہ تبدیلی صرف امریکہ کے صارفین کو نظر آئے گی اور میکسیکو میں اسے بدستورگلف آف میکسیکو ہی دکھایا جاتا رہے گا جبکہ امریکہ اور میکسیکو سے باہر کے صارفین کوگوگل میپس پر دونوں نام دکھائے جائیں گے۔

Share it :