خلیجی ممالک کا امریکی دفاعی چھتری پر عدم اعتماد

US aircraft carrier US aircraft carrier

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

خلیجی ممالک میں امریکی دفاعی نظام پر اعتماد متزلزل ہو گیا ہے۔ ایران کے خلاف دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے 142 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کے باوجود حالیہ ایرانی حملوں نے امریکی دفاعی چھتری کی افادیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ریاستوں نے گزشتہ برسوں میں امریکہ سے THAAD اور Patriot جیسے جدید دفاعی نظام خریدنے پر تقریباً 142 ارب ڈالر خرچ کیے۔ تاہم ایران کے کم لاگت والے بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز نے ان مہنگے امریکی نظاموں کو چیلنج کر دیا اور بعض جگہوں پر انہیں ناکام بنا دیا۔ حالیہ واقعات کے بعد خلیجی ممالک میں امریکی دفاعی انحصار کے متبادل تلاش کرنے کی بحث تیزی سے بڑھ رہی ہے۔