آسٹریلیا: سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی

Australian police Australian police

آسٹریلیا: سڈنی میں فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اتوار کے روز ایک شخص نے اپنی اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے مصروف شاپنگ اسٹریٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق 60 سالہ حملہ آور نے ایک ہائی کیلیبر رائفل سے 50 سے 100 گولیاں چلائیں، جن میں پیدل چلنے والے افراد اور گاڑیاں دونوں نشانہ بنے۔ پولیس نے دو گھنٹے کی کارروائی کے بعد عمارت میں داخل ہو کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کا ہتھیار ضبط کر لیا۔ پولیس کے مطابق ابھی تک فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اسٹیفن پیری نے بتایا کہ ایک پچاس سالہ شخص کو گولی لگنے کے باعث گردن اور سینے میں شدید زخم آئے، جبکہ 16 دیگر افراد کو شیشے کے ٹکڑوں سے معمولی زخم آئے۔ نیو ساوتھ ویلز کے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر ٹرینٹ کنگ کے مطابق، “یہ واقعہ سڈنی کے لیے غیرمعمولی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں گولیاں چلنا ہمارے لیے حیران کن ہے۔”