پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند

Fog Fog

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ موٹر ویز پولیس نے متعدد موٹر ویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ موٹر ویز پولیس کے مطابق، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی اور صوابی سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم فور عبدالحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ اسی طرح ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹر ویز پولیس نے ڈرائیورز کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ ہے۔

Fog

Advertisement

Fog

ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹر ویز ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دھند کم از کم 3 سے 4 دن تک جاری رہے گی اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Fog