خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ایبٹ آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

Rain in Pakistan

ایبٹ آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

اسلام آباد (صداۓ روس
ایبٹ آباد اور اس کے گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔ حویلیاں کے علاقے تاجوال میں ایک زیر تعمیر مکان بارش کے باعث گر گیا جبکہ تاجوال کو باگن سے ملانے والا پل بھی بہہ گیا ہے۔ ادھر بیروٹ میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کی دیوار بارش کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے منہدم ہوگئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری اور ٹھنڈیانی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر مقامی افراد اور مسافروں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلع ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں اس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایبٹ آباد گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار پارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے بتایا کہ توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ٹیکنیکل سٹاف تمام سڑکیں بحال کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوئی مشنری کے زریعے سڑکیں بحالی کرنے میں مصروف ہیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاح گلیات اتے وقت اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی کریں۔ ضلع ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں اس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شئیر کریں: ۔