ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

snow in Murree snow in Murree
Tourists walk along a road as it snows in Murree, some 60km north of Islamabad, on January 23, 2026. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

اسلام آباد (صداۓ روس)
ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور موسمی طوفان کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے ہیں اور رہائشی علاقوں میں بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بلوچستان کے شمالی و بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید سائبرین ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ این 25 چمن-کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور سفر میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اسی دوران ملک کے مختلف شمالی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جن میں مانسہرہ، گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر شامل ہیں۔ ضلع استور کے بالائی علاقوں میں بھی دو سے تین فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔