ہومانٹرنیشنلروس میں پاکستانی صحافی کا اعزاز، صحافتی خدمات پر ایوارڈ جیت لیا

روس میں پاکستانی صحافی کا اعزاز، صحافتی خدمات پر ایوارڈ جیت لیا

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو (صدائے روس) بلیو ہینڈکرچیف کی جانب سے اشتیاق ہمدانی کو صحافتی خدمات پر انٹرنیشنل ریلیشن ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایوارڈ کی سالانہ تقریب یکم نومبر کو ماسکو میں منعقد ہوئی تھی۔ اس کا مقصد خیراتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایوارڈ کے بنیادی مقاصد میں سے کاروباری خواتین کو خواتین کی تنطیم اور بلیو ہینڈکرچیف پروگرام کے کام کے ذریعے متحرک فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کی منظم، جامع مدد اور دیکھ بھال کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اایوارڈ کے لئے نامزد افراد کو کاروبار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سماجی سرگرمیوں، میڈیا، بیوٹی انڈسٹری، فیشن اور آرٹ میں کامیابیوں پر نوازا گیا۔

پاکستان روس کو قریب لانے کے لئے صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کو ان کی روس میں صحافتی خدمات ، انٹرنیشنل میڈیا میں رشیا کے نکتہ نظر پیش کرنے اور صدائے روس کے 5 سال پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ واضح رہے ایوارڈ دینے کا فیصلہ منتخب کردہ جیوری کمیٹی کرتی ہے ۔ اشتیاق ہمدانی کو ایک دوسرے پراجیکٹ گرین پریس کے لئے بھی آذربایجان کے سے تعلق رکھنے والے صحافی الیگز آخوندوف کے ساتھ مشترکہ ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس موقع پر فیڈریشن کونسل کی رکن ارینا شملووا مہمان خصوصی تھیں. انسانی امداد کی سرگرمیوں اور سماجی ذمہ داری کے شعبے میں بلیو ہینڈکرچیف بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے اعزازی مہمانوں اور نامزد ہونے والوں میں گرینڈ ڈیوک جارجی میخائیلووچ اور وکٹوریہ رومانوونا شامل ہیں-

اپنے تاثرات میں اشتیاق ہمدانی نے امن کو مضبوط بنانے کے پروگرام کی سربراہ اورسماجی و ثقافتی منصوبوں اور خیراتی فاؤنڈیشن “روسی لینڈ” کی صدر انا ڈینیلووا کا شکریہ ادا کیا. اپنے خطاب میں اشتیاق ہمدانی نے روس پاکستان دوستی میں میڈیا کے کردار اوردنیا بھر میں فیک نیوز کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا. خطاب میں اشتیاق ہمدانی نے پاکستان روس دوستی میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی اور دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز کی روک تھام پر زور دیا۔

انٹرنیشنل