ماسکو میں سفارت خانہ پاکستان کے اعزازی قونصلر کی سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں گفتگو
ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم2024 میں سفارت خانہ پاکستان کے اعزازی قونصلر عبد الروف رند نے صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتائق ہمدانی سے گفتگو کی.
اشتیاق ہمدانی : یہ بتائیں کہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کیا ہے اور اس کی کیا تعریف ہے؟
عبد الروف رند: روس میں ہونے والا یہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم ستائیسواں بین الالقوامی فورم ہے. اس میں دنیا بھر سے 100 سے بھی زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں. یہ بہت بڑا فورم ہیں جہاں تجارتی، اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں سے منسلک مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جاتے ہیں. اس فورم میں نہ صرف تجارت، بلکہ کھیل اور ثقافت سے متعلق بھی معاہدے کئے جاتے ہیں. اس فورم کا باقاعدہ آغاز اور افتتاحی تقریب روسی صد ولادیمیر پوتن کرتے ہیں جس میں دیگر روسی اعلی حکام بھی موجود ہوتے ہیں.
اشتیاق ہمدانی : سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم 2024 میں پاکستان کے لئے کیا مواقع موجود ہیں؟
عبد الروف رند: یہ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، جس سے پاکستان بھی مواقع حاصل کرسکتا ہے. اس فورم کے دوران پاکستان کے توانائی، تعلیم، کلچر سمیت متعدد یاداشتدوں پر دستخط ہوں گے. پاکستان کا اس فورم میں شامل ہونا ضروری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.