خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

الاسکا اجلاس میں روس کے مؤقف کے سنے جانے کی امید

Putin Trump

الاسکا اجلاس میں روس کے مؤقف کے سنے جانے کی امید

ماسکو: (صداۓ روس)
روس کے صدر کے خصوصی نمائندہ برائے غیر ملکی سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ کریل دمترییف نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ امریکہ میں ہونے والے الاسکا اجلاس میں روس کا مؤقف سنا اور تسلیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکالمہ جاری رہنا اور روسی مؤقف کا سنا جانا انتہائی اہم ہے، جو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں مشکل تھا۔ یہ بات انہوں نے امریکی روانگی سے قبل کہی۔ روسی سرکاری وفد میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، صدارتی مشیر یوری اوشاکوف، وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور وزیر خزانہ آنتون سیلوانوف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اگست کو یوری اوشاکوف نے اعلان کیا تھا کہ روس اور امریکہ کے رہنماؤں ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کی بعد میں صدر پوتن نے بھی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں فریق اس ملاقات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے 6 اگست کو ماسکو کے دورے کے بعد سامنے آئی، جہاں انہوں نے صدر پوتن سے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اجلاس 15 اگست کو الاسکا میں منعقد ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ صدر پوتن کا امریکہ کا آخری دورہ 2015 میں ہوا تھا۔

شئیر کریں: ۔