ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یمنی باغی تحریک انصار اللہ کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے مغرب میں دو آئل پمپنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثی ترجمان یحییٰ ساریع نے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ “ہماری مسلح افواج (حوثی یونٹس – تاس) نے دو فوجی کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی میں تین ڈرون استعمال کیے گئے جنہوں نے ریاض کے مغرب میں مشرقی-مغربی پائپ لائن پر آئل پمپنگ اسٹیشن 9 پر حملہ کیا،” اور مزید کہا کہ دوسری کارروائی میں اسی پائپ لائن پر آئل پمپنگ اسٹیشن 8 کو نشانہ بنایا گیا۔ ساریع کے مطابق ان حملوں سے ان تنصیبات پر آگ لگ گئی.