اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستانی اوسط روزانہ کتنا گوشت کھاتے ہیں؟ حیران کن انکشاف

Pakistani Food

پاکستانی اوسط روزانہ کتنا گوشت کھاتے ہیں؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں عام شہری کی اوسط سالانہ گوشت کی دستیابی تقریباً ۸ کلوگرام ہے، جس کا مطلب روزانہ تقریباً ۲۲ گرام گوشت ہوتا ہے. اگرچہ ماہرین کے مطابق ایک صحت مند آبادی کے لیے روزانہ تقریباً ۵۰ گرام کل پروٹین درکار ہوتا ہے، جس میں تقریباً ۲۵ گرام حیوانی پروٹین گوشت سے حاصل ہونا چاہیے ، پاکستان میں یہ حصول ابھی کم ہے۔

ایک اور تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں فی کس روزانہ پروٹین کی مقدار تقریباً ۲۲ گرام ہوتی ہے اور سالانہ گوشت کی کھپت ۸ کلوگرام کے قریب ہے، جس میں تقریباً ۴۰ فیصد بیف، ۳۳ فیصد مٹن اور صرف ۴ فیصد مرغی کا گوشت شامل ہوتا ہے ۔ ماحصل یہ ہے کہ پاکستانی اوسطاً روزانہ صرف چند دانے گوشت تک ہی محدود ہیں، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق کافی نہیں کہلائے جا سکتے۔ یہ صورتحال غذائی عدم توازن، معاشی مشکلات اور پیداوار کی کمیت کی وجہ سے ہے، اور اسے ختم کرنے کے لیے مناسب پالیسیوں اور وسائل کی اشد ضرورت ہے۔

Share it :