ڈومینکن ریپبلک میں سمندی طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں، ہزاروں بے گھر

Flood Flood

ڈومینکن ریپبلک میں سمندی طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں، ہزاروں بے گھر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈومینکن ریپبلک میں ہری کین ملیسا نے تباہی مچاتے ہوئے 750 سے زائد رہائشی عمارتوں کو مکمل طور پر منہدم کر دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق طوفان کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار 800 افراد اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1.27 ملین سے زائد شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں کیونکہ طوفان سے پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ امریکی نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق ملیسا نے پیر کے روز کیٹیگری 5 کی شدت اختیار کر لی ہے، جو سب سے طاقتور درجے کا طوفان تصور کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہری کین مغربی سمت میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، جب کہ ہوا کے جھونکوں کی رفتار 72.2 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملیسا کا رخ اب جمیکا کی طرف ہے، جہاں اس کے باعث تباہ کن سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی ٹی وی اے بی سی نے اطلاع دی ہے کہ اگر ہری کین ملیسا اپنی موجودہ شدت کے ساتھ جمیکا سے ٹکراتا ہے، تو یہ ملک کی تاریخ کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ثابت ہو سکتا ہے