روسی میزائل کو روک سکتے ہو تو روک لو، صدر پوتن کا مغرب کو چیلنج

Putin Putin

روسی میزائل کو روک سکتے ہو تو روک لو، صدر پوتن کا مغرب کو چیلنج

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغرب کو ایک چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کسی ایک ہدف کا انتخاب کرے، اور اپنے جدید ترین دفاعی نظام کو تعینات کرے، اس کے بعد روسی حملے کو پسپا کرنے کی کوشش کرے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ مغربی ماہرین جو روس کے اورشینک میزائل سسٹم کی صلاحیت پر شک کرتے ہیں ہمیں اور ان لوگوں کو جو مغرب اور امریکہ میں اپنے تجزیے کے لیے ادائیگی کرتے ہیں ایک طرح کا تکنیکی تجربہ کرنے اور 21 ویں صدی کے طرز کا ہائی ٹیک ڈوئل کرنے دیں۔

Advertisement

روسی رہنما نے زور دے کر کہا مغربی ممالک کو کیف میں ایک ہدف کا انتخاب کرنے دیں، اور پھر وہاں وہ اپنا فضائی اور میزائل دفاعی نظام تعینات کریں، جب کہ ہم ہدف پر ایک اورشینک میزائل لانچ کریں گے، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے کیا وہ روسی حملے کو روک سکتے ہیں یا نہیں؟ روسی صدر نے کہا کہ ہم اس طرح کے تجربے کے لیے تیار ہیں۔