فارن فنڈنگ کیس: پاکستان کی تینوں بڑی جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے اکٹھے سنائے جائیں، پوری دنیا میں اس قسم کے طریقے سے فارن فنڈنگ کی جاتی ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عارف نقی کو 20، 25 سال سے جانتا ہوں ، وہ پاکستان اور شوکت خانم کے لیے کام کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض کی فوری ادائیگی کے معاملے میں امریکا کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا جارہا ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ملک کی موجوہ صورتحال میں مدد کرے گا تو وہ اپنی ڈیمانڈ بھی آگے رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو قسم کی سیاست ہوتی ہے ایک اپنی ذات کے لیے دوسری نظریے کے لیے، یہ الیکشن سے اس لیے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے پاکستان کی عوام بدل چکی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مسائل کا حل ملک میں صرف انتخابات نہیں شفاف انتخابات ہیں، پاکستان کے عوام فیصلہ کریں کس کو حکومت کرنی چاہیے۔