وفاقی پولیس نے عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی

وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، اس حوالے سے کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم سے سکیورٹی واپس نہیں لی، اس حوالے سے غلط تشہیر کی جارہی ہے۔

وفاقی پولیس نے عمران خان نے سیکیورٹی واپس لینے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کی مروجہ سیکیورٹی دی جارہی ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے، مزید ضرورت پڑی تو اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔

وفاقی پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔