ہومانٹرنیشنلعراق میں 103 سالہ شخص نے تیسری شادی کرلی

عراق میں 103 سالہ شخص نے تیسری شادی کرلی

عراق میں 103 سالہ شخص نے تیسری شادی کرلی

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)
عراق میں 103 سالہ شخص نے تیسری شادی کرلی ہے. عراق میں ایک سو تین سالہ بزرگ نے اپنے پوتوں کے پوتوں کی موجودگی میں تیسری شادی کر لی۔ سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔ الامارات الیوم کے مطابق عراق کی جنوبی کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ عراقی شہری مخیلف فرہود المنصوری کی شادی میں ان کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔ مخیلف فرہود المنصوری کے بیٹے عبدالسلام نے کہا کہ ’ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے۔ ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے۔ پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔‘ عبدالسلام نے بتایا کہ ’گذشتہ سال کے آخر اور رواں برس کے آغاز میں ان کے والد کا بیگم سے جھگڑا ہوگیا تھا جس پر وہ ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں۔

کئی ماہ سے بلانے کے باوجود واپس نہیں آئیں تو مجبوراً ہمارے والد نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کی خواہش پوری کر دی گئی ہے۔‘ عبدالسلام نے بتایا کہ ’دلہن کی تاریخ پیدائش 1985 ہے۔ پہلے منگنی کی گئی اس کے بعد مہندی کی رسم ہوئی اور پھر باقاعدہ شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ رخصتی کی تقریب میں دولہا کے بیٹوں اور پوتے پوتیوں نے شرکت کی۔‘ اس سے قبل 2020 میں اردن کے 103 سالہ بزرگ عارف عطیہ الجدایہ نے بھی بڑھاپے میں شادی کی تھی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل