جشن آزادی کے رنگ پردیس میں پاکستانی زائقوں کے سنگ

جدہ۔ نورالحسن۔
جدہ میں کیل واچ کے پلیٹ فارم سے پاکستانی خواتین نے جشن آذادی کی رنگا رنگ تقریب سجائی۔

پاکستانی خواتین کی جانب سے وطن کی خوشبو اور ذائقہ لیے جشن آزادی پاکستان منفرد انداز میں منایا گیا ہے۔

کیل واچ کے پلیٹ فارم سے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے “پکوان پاکستان “ کے نام سے ایک منفرد انداز میں جشن آذادی کی تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد دیارِ غیر میں اپنے ملک پاکستان کے صوبوں کے روایتی پکوان جو منفرد ذائقے کے اعتبار سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور پاکستان کے شہروں کی پہچان بھی ہیں اور پاکستانی ثقافت کو فروغ دینا تھا۰ تقریب میں خواتین نے دل و جان سے لذیذ پاکستانی کھانے اس انداز اور رنگ سے تیار کئیے ہوئے تھے جن میں نہ صرف جشن آذادی کے رنگ نظر نمایاں تھے بلکہ انکی خوشبو سے وطن کی مہک جاگ اٹھی۰

Advertisement

تقریب کی مہمان خصوصی ماہر تعلیم بنت الحسن اور افشاں سہیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ چودہ اگست کی خوشی میں پردیس میں ہماری خواتین نے جس محنت سے انتہائی بہترین کھانے بنائے ہیں سب مبارکباد کی مستحق ہیں اور جشن آزادی کے موقع پر “پکوان پاکستان” جس میں پاکستانی مصنوعات اور وطن کی خوشبو اور زائقہ لیے پاکستانی کھانوں کو نمایاں کرنے کے لئیے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج کی اس بہترین قدم سے حب الوطنی کا جذبہ عیاں ہے یہ عمل قابل ستائش ہے اور ایسی تقریبات پاکستانی کمیونٹی کی خواتین اور بچوں کی زہنی و جسمانی صحت میں مثبت اثرات مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے لیے ہم غذائی ماہر ادعیہ وہاج کو مبارکباد باد پیش کرتے ہیں انہوں نے آج ایک بار پھر سب کو ایک پرچم کے ساۓ تلے اکٹھا کرکے منفرد انداز میں جشن آزادی منایا ہے۰

تقریب میں خواتین میں بہترین کھانے تیار کرنے کا مقابلہ بھی ہوا جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین میں صدا ملک ، ثناء عباس ، حفزہ عمیر ، سلمی جانزیب ، سہرش ارسلان ، حفصہ صمد، رباب طاہر ، عبیر مروت، مریم ماجد، طیبہ عمران ، ثوبیہ عظیم ،اور دیگر شامل تھیں۰ تقریب میں بچوں نے اپنے ملک پاکستان “تو نشانِ عزمِ عالیشان” میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں پاکستان کے قیام کا مقصد ، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر بات کی گئی اور حفصہ صمد کے بنائے گئے پاکستانی جھنڈے کے خوبصورت بینڈذ بچوں کو پہناۓ گئے ۰ تقریب کے آخر میں سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور ملی نغمے گائے اور تقریب میں بہترین کھانے بنانے والی خواتین کو پاکستان کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے فوڈ گفٹ پیکٹ انعامات بھی دئیے گیے۔