بھارت، ٹرین میں آگ لگ گئی، 9 افراد ہلاک درجنوں زخمی

بھارت، ٹرین میں آگ لگ گئی، 9 افراد ہلاک درجنوں زخمی بھارت، ٹرین میں آگ لگ گئی، 9 افراد ہلاک درجنوں زخمی

بھارت، ٹرین میں آگ لگ گئی، 9 افراد ہلاک درجنوں زخمی

دہلی انٹرنیشنل ڈیسک
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تمل ناڈو میں مدورائی ریلوے اسٹیشن پر لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ایک ٹرین کے ٹورسٹ کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ چھبیس اگست کو علی الصباح سوا پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑ مدورائی اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مسافر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے گيس سلینڈر ٹرین کے ڈبے میں لے آئے تھے، انہوں نے کافی بنانے کے لئے جیسے ہی سلیندڑ جلایا تو سلینڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ٹورسٹ کوچ سے آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں اور افرا تفری مچ گئی۔

Advertisement

اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور کافی مشقت اور کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔