خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

بھارت نے آزاد کشمیر کے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

Jhelum River

بھارت نے آزاد کشمیر کے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
بھارتی مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہو رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں بھی دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا، دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی جاری ہے۔

شئیر کریں: ۔