خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

جنگ کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کا 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

Amar Preet Singh

جنگ کے تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کا 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (صداۓ روس)
پاکستانن سے جنگ کے تین ماہ بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے حالیہ چار روزہ جنگ میں پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت کل چھ طیارے تباہ کیے۔ بھارتی ایئر چیف کے مطابق، بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی متعدد ایئر فیلڈز کو نشانہ بنایا اور وہاں موجود طیاروں کو زمین پر ہی تباہ کر دیا۔ تاہم، اس دعوے کے حق میں کسی قسم کا ثبوت تاحال پیش نہیں کیا گیا، جس پر دفاعی ماہرین اور بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 7 مئی کی فضائی جھڑپ کے فوراً بعد پاکستان نے رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے ناقابلِ تردید شواہد، تصاویر اور ویڈیوز جاری کی تھیں، جن کی تصدیق بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی ہیک کی گئی کمیونیکیشن اور کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو بھی عوام کے سامنے پیش کی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارتی ایئر چیف کا یہ تازہ بیان محض داخلی سیاسی اور عسکری دباؤ کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ جنگ کے بعد بھارتی فضائیہ کو شدید عالمی اور مقامی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

شئیر کریں: ۔