بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی شہریوں پر بم گرا دیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی فضائیہ کی ایک بڑی غلطی کے نتیجے میں اپنے ہی ملک کی آبادی پر بم گرایا گیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک آپریشنل مشق کے دوران پیش آیا جہاں جنگی طیارے نے غلطی سے اصل بم گرا دیا۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے تعین کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بم ایک شہری علاقے میں گرا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور مقامی آبادی میں شدید خوف پھیل گیا۔ مقامی حکام نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ قرار دے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک افسوسناک حادثہ ہے، ہم تمام متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج اور فضائیہ میں اس طرح کی غلطیاں پہلے بھی ہو چکی ہیں، جس پر ماضی میں بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔