اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے دہشت گردی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں “بے بنیاد اور اشتعال انگیز” قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی بھارتی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ “ہم بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز بیانات اور الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کرے گا۔”

وزیراعظم کا یہ بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی مسلح افواج کو “کشمیر میں دہشت گرد حملے” کے جواب میں وقت، مقام اور طریقہ کار کے انتخاب کی مکمل آزادی ہے۔

شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے بھارتی بیانات اور اقدامات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور دنیا پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 25 بھارتی شہری اور ایک نیپالی سیاح ہلاک ہوا تھا، جس کا الزام بھارت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ پر عائد کیا ہے۔ پاکستان نے اس حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے۔

Share it :