بھارتی بالر جسپریت بمراہ کی قومی ٹیم میں واپسی

بھارتی بالر جسپریت بمراہ کی قومی ٹیم میں واپسی بھارتی بالر جسپریت بمراہ کی قومی ٹیم میں واپسی

بھارتی بالر جسپریت بمراہ کی قومی ٹیم میں واپسی

دہلی انٹرنیشنل ڈیسک
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے لیے 17 رُکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں ماہ سے پاکستان اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے سکواڈ کے ذریعے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سمیت دائیں ہاتھ کے بیٹر کے ایل راہُل اور شریاس ایئر کی انجری بریک کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ایشیا کپ کے سکواڈ میں بائیں ہاتھ کے نوجوان بیٹر تِلک وَرما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیم سے لیگ سپنر یُزویندرا چہل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ اُن کی جگہ کلدیپ یادو کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں ایشان کشن، شبمان گل، ویرات کوہلی کو شامل کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، شردل ٹھاکر اور ہردیک پانڈیا بھی شامل ہیں،ان کے علاوہ جدیجہ، شہریار لائر، جسپریت بومرا، محمد شامی اور محمد سراج بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے،بھارتی ٹیم میں تلک ورما، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو اور پرسداکرشنا کو بھی شامل کیا گیاہے۔

Advertisement

سکواڈ کا اعلان ہونے سے قبل انڈین میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایشیا کپ کے لیے ہاردک پانڈیا کی جگہ جسپریت بمراہ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا جائے گا تاہم ایشیا کپ کے لیے ہاردک پانڈیا کو ہی نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔