ہومانٹرنیشنلبھارتی کسان ایک بار پھر سراپا احتجاج

بھارتی کسان ایک بار پھر سراپا احتجاج

بھارت میں کسانوں نے بی جے پی حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے جانے پر مظاہرے شروع کردیے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔

بھارت کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کسان کل بروز پیر احتجاجی ریلیوں کی شکل میں دارالحکومت کے قریب جمع ہونے کے بعد اکٹھے ہوکر نئی دہلی میں داخل ہو گئے، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں کسانوں کا احتجاج نہ روک سکیں۔

بھارتی کسانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت اور قرضوں کی معافی سمیت دیگر مطالبات کیے گئے تھے، تاہم حکومت نے بیشتر مطالبات مانتے ہوئے اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔ کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ 8 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے۔

کسان مظاہرین نے دارالحکومت میں احتجاج کے دوران جھنڈے اور بینرز تھام رکھے تھے جبکہ شرکا وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل