اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (صداۓ روس)
چیئرمین پیپلزپارٹی وسابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،کسی ملک کا پانی روکنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ہو گا۔

واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بھارت 24کروڑ پاکستانیوں کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہےبھارتی حکومت آنے والی نسلوں کوپانی پر جنگوں کیلئےمجبورکررہی ہے،کسی ملک کا پانی روکنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ کشمیرعالمی تنازع ہے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں،تنازعات پر بات نہیں کی تو مسائل کیسے حل ہوں گے؟۔پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی،بھارت نے پیشکش کا مثبت جواب دینے کی بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔بھارت کو سمجھنا ہو گا کہ مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ہو گا۔

 

Share it :