ملک میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 50 خوارج ہلاک، پاکستان

Afghanistan Afghanistan

ملک میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 50 خوارج ہلاک، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں فتنہ الخوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق خوارج نے جنگ بندی (سیز فائر) کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارج کے ایک بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کے نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خفیہ اداروں کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی ممکن ہوئی، جس سے پاکستان کی سرحدی سلامتی کو ایک بڑے خطرے سے محفوظ بنا لیا گیا۔

Advertisement