ایک سے زائد میٹر لگانا اب ممکن — واپڈا کی نئی پالیسی
ماسکو (انٹرنیشنل)
جائنٹ فیملیز، مالک مکان اور کرایہ داروں کے لیے علیحدہ بجلی بل کی سہولت. واپڈا کی نئی پالیسی 2026 کے تحت اب گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر لگانا قانونی اور ممکن ہو گا۔ اس پالیسی کا مقصد جائنٹ فیملیز، مالک مکان اور کرایہ داروں کو علیحدہ اور شفاف بجلی بل کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ہر رہائشی یونٹ کی بجلی کھپت الگ طور پر ریکارڈ ہو سکے۔ پالیسی کے مطابق اضافی بجلی میٹر کے حصول کے لیے متعلقہ رہائشی یونٹ کا الگ داخلی راستہ، الگ کچن اور علیحدہ وائرنگ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کو شناختی دستاویزات جمع کروانا ہوں گی جبکہ متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے موقع پر جانچ بھی کی جائے گی۔ واپڈا حکام کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق ایسے گھروں پر کیا جائے گا جہاں ایک ہی عمارت میں ایک سے زائد خاندان یا کرایہ دار رہائش پذیر ہوں، تاکہ بجلی کے بلوں سے متعلق تنازعات کا خاتمہ کیا جا سکے اور بلنگ کا نظام زیادہ منصفانہ بنایا جا سکے۔