کراچی: شدید بارشوں کے باعث انٹر کا آج ہونے والا پرچہ ملتوی

شدید بارشوں کے پیشِ نظر انٹر بورڈ نے آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے۔

اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور تمام عملی امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ملتوی پرچوں میں آرٹس ریگولر،پرائیویٹ کے اسلامک ایجوکیشن، سوکس، اخلاقات کا پرچہ شامل ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس سال دوم کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا۔

Advertisement

ملتوی شدہ پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر طے شدہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کے لیے کالجوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔