خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست

delivery boy in Pakistan

جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست

اسلام آباد(صداۓ روس)
سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہونے کے باعث پاکستان کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔ صارفین نے خاص طور پر شام اور رات کے مصروف اوقات میں رفتار کم ہونے کی شکایات کی ہیں۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق کیبل کٹنے کی وجہ سے انٹرنیٹ ٹریفک میں دباؤ بڑھ گیا ہے، تاہم کمپنی متبادل بینڈ وِڈتھ کے ذریعے خدمات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصروف اوقات میں صارفین کو معمولی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن ہم ہنگامی بنیادوں پر صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کیبل کی مرمت کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، تاہم مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اس دوران پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو ہائی اسپیڈ سروسز کے استعمال میں وقتی رکاوٹوں کا سامنا رہے گا۔

شئیر کریں: ۔