اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کے اندر گہرائی تک حملے سنگین غلطی ہے ، ٹرمپ

Donald Trump

روس کے اندر گہرائی تک حملے سنگین غلطی ہے ، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس میں مغربی فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف کیف اور ماسکو کے درمیان تنازع کو بڑھاتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بیان جمعرات کو ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں دیا، جس نے انہیں 2024 کا پرسن آف دی ایئر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں روس میں سیکڑوں میل دور میزائل بھیجنے سے شدید اختلاف کرتا ہوں۔ اس دوران انہوں نے پوچھا ہم ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ نو منتخب امریکی صدر کے مطابق اس طرح کے حملے اس جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور اسے مزید خراب کر رہے ہیں۔

منتخب امریکی صدر نے روس کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ علاقے میں ہونے والے حملوں کے بارے میں کہا ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے، بہت ہی بڑی اور سنگین غلطی. ٹرمپ نے انٹرویو میں دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے صدر جو بائیڈن کی منظوری سے روس میں میزائل داغنا شروع کر دیا ہے جو کہ احمقانہ حرکت ہے.

Share it :
Translate »