تہران کی میزائل صلاحیت یورپ اور اٹلی کے لیے براہِ راست خطرہ، اٹلی کا انتباہ

Italian Prime Minister Giorgia Meloni Italian Prime Minister Giorgia Meloni

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اطالوی سینیٹ میں اپنے بیان کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کو ایسی صلاحیت حاصل ہو گئی تو اس کے پاس موجود میزائل براہِ راست اٹلی اور یورپ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں، جو کہ خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایران کے جنوبی علاقے میں گرلز اسکول پر ہونے والے حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمے داروں کا تعین کیا جا سکے اور انہیں سزا دلائی جا سکے۔ جارجیا میلونی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اٹلی خلیجی ممالک کو فضائی دفاعی نظام فراہم کر رہا ہے تاکہ علاقائی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے گئے گرلز اسکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 170 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں بچیوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ یہ واقعہ عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔