ایران میں جاسوسی پر مبنی کارروائی، درجنوں افراد گرفتار

Iranian Police Iranian Police

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران میں حساس معلومات اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اتوار کے روز مختلف علاقوں میں کی گئی، جبکہ اسرائیلی اور امریکی لڑاکا طیارے ملک میں نئے اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمال مغربی ایران میں نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبائی پراسیکیوٹر آفس کے الزامات کے تحت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر ایران کی فوجی اور سکیورٹی تنصیبات کی جگہوں کی تفصیلات اسرائیل کے حوالے کرنے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ملک کی سکیورٹی اور حساس معلومات کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، اور گرفتار شدگان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔