ایران کا دعویٰ: 24 گھنٹوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک، اسرائیلی نیول بیس بھی نشانہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی افواج کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور کم از کم 200 امریکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
آئی آر جی سی کے مطابق بحرین میں امریکی نیول اڈے پر حملے میں 21 امریکی فوجی مارے گئے جبکہ اسرائیلی نیول بیس بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فورسز نے تہران ریفائنری پر امریکی اسرائیلی حملوں کے جواب میں حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ ایک امریکی تیل بردار جہاز پر بھی حملہ کیا گیا جس میں متعدد امریکی میرینز ہلاک ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر خیبر شیکان اور خرمشہر 4 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل لانچ کیے۔ ایک میزائل نے حیفہ کے آسمان پر 80 سے زائد ہتھیار چھوڑے جو ریفائنری کو نشانہ بنانے میں استعمال ہوئے۔
آئی آر جی سی نے اس کارروائی کو تہران میں توانائی کی تنصیبات پر حالیہ امریکی اسرائیلی حملوں کا براہ راست جواب قرار دیا ہے۔