اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران نے حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں, ایرانی حکام کا دعویٰ

Iranian president Masoud Pezeshkian

ایران نے حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں, ایرانی حکام کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تین نیوکلیئر تنصیبات پر کامیاب حملے کے اعلان کے بعد ایرانی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ حملے سے قبل ہی ان حساس تنصیبات کو خالی کر لیا گیا تھا، جس کے باعث جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ایرانی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملکی انٹیلی جنس اداروں کو حملے کے خدشات پہلے ہی موصول ہو چکے تھے، جس کے بعد فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے اور پلانٹس سے تمام عملہ، مواد اور اہم آلات محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق متاثرہ تنصیبات نطنز، فردو اور اراک کے مقامات پر واقع تھیں، جنہیں امریکی کروز میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا فوجی اور تکنیکی نقصان نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم وہ اس جارحیت کا جواب اپنے وقت پر دیں گے۔

تہران میں عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایران کی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں جوابی حکمت عملی پر غور جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی برادری میں اس صورتحال پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اقوام متحدہ اور متعدد یورپی ممالک نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطے میں کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

Share it :