اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران نے روس سے کوئی فوجی مدد نہیں مانگی، روسی صدر

Putin

ایران نے روس سے کوئی فوجی مدد نہیں مانگی، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے واضح کیا ہے کہ ایران نے روس سے کسی قسم کی فوجی امداد کی درخواست نہیں کی۔ یہ بیان انہوں نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران دیا، جو سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر منعقد ہوئی۔ صدر پوتن نے کہا ہمارے ایرانی دوستوں نے ہم سے فوجی امداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید فوجی کشیدگی جاری ہے اور عالمی سطح پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ روس، ایران کو عسکری تعاون فراہم کر سکتا ہے یا کرے گا۔ تاہم صدر پوتن کے واضح موقف سے یہ بات طے ہو گئی ہے کہ ایران نے تاحال کوئی باضابطہ فوجی مدد کی درخواست نہیں دی۔

واضح رہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم 18 سے 21 جون 2025 تک جاری ہے، جس کا موضوع ہے: مشترکہ اقدار — کثیر قطبی دنیا میں ترقی کی بنیاد۔ اس فورم میں عالمی سیاست، معیشت اور تعاون کے امور پر بھی اہم گفتگو جاری ہے۔ صدر پوتن کا یہ بیان نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر روس کے متوازن مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ماسکو اب تک براہِ راست عسکری مداخلت سے گریز کر رہا ہے، اور ثالثی و سفارتی کردار کو ترجیح دے رہا ہے۔

Share it :