ایران اسرائیل جنگ: روس غیر جانبدار ثالث نہیں ہو سکتا، یورپی یونین

Putin Putin

ایران اسرائیل جنگ: روس غیر جانبدار ثالث نہیں ہو سکتا، یورپی یونین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین نے روس کو ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کے لیے ناقابلِ اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کی غیر جانبداری پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ یورپی یونین کے ترجمان انور ال عنونی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ روس اور ایران کے حالیہ اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے کے بعد، جس میں خارجہ پالیسی اور دفاعی تعاون سمیت کئی شعبوں میں گہری ہم آہنگی ظاہر ہوئی ہے، روس کسی بھی صورت ایک غیر جانب دار ثالث نہیں رہ سکتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ گفتگو میں تجویز دی تھی کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ایران اسرائیل تنازع کو ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یورپی یونین نے واضح کیا کہ روس کی موجودہ بین الاقوامی پوزیشن اور ایران سے قریبی تعلقات کی وجہ سے اسے اس تنازع میں ایک معروضی کردار کے لیے موزوں نہیں سمجھا جا سکتا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق روس کی صفر ساکھ ہے جب بات ثالثی کی ہو، اور ہمیں اس عمل میں کسی شفاف یا متوازن کردار کی امید نہیں۔ یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں جنگی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اور عالمی قوتیں تنازع کو ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہی ہیں۔