ایران کا اسرائیل پر پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل سے حملہ، شدید تباہی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر حملے میں پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500 کلوگرام وزنی اور ساڑھے 10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر اور وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے۔ اس میزائل سے متعلق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تھونس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ اس وسیع حملے کا حصہ بناتے ہوئے ایران نے تقریبا ۴۰ بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں خیبر شکن سے علٰیحدہ، عماد اور غدر جیسے دیگر میزائل بھی شامل تھے. پہلا حملہ اسرائیل کے مختلف شہروں میں کیا گیا، جن میں بنی گوریون ہوائی اڈا، تحقیقی مراکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سہولیات شامل ہیں، جبکہ ہائیفا اور تل ابیب میں عمارات کو بھاری نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق ۸۶ افراد زخمی ہوئے، جبکہ بعض رپورٹس میں ۲۳ تک زخمیوں کا ذکر بھی آیا ہے ۔
یہ حملہ اس کشیدگی میں ایک نئے مرحلے کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ایران اپنی جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی کو عملی طور پر استعمال میں لا رہا ہے، جس سے یہ تصادم بین الاقوامی سطح پر مزید خطرناک سمت اختیار کر گیا ہے۔