ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی دعووں کے برعکس ان کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی دعوے کہ بحری جہاز آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزر سکتے ہیں، امریکی فوج کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور ایران کی مسلح افواج کی اجازت اور نگرانی کے بغیر کوئی تجارتی جہاز یا ٹینکر محفوظ طریقے سے اس سے گزر نہیں سکتا اور نہ گزرے گا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور مستقبل میں بھی اسے برقرار رکھے گا۔