اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

Iran FM visits Pakistan

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستانی حکام سے ملاقات اور علاقائی صورتحال نیز باہمی روابط پر تبادلہ خیال کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے. ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد کے نورخان فضائی اڈے پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پاکستان کے علاقائی امور کے وزیر نسیم وڑائج اور ایران کے سفیر نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسی کے ساتھ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں ایران اور پاکستان کے وفود کی نشست ہوگی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

Share it :
Translate »