امریکی اڈوں پر حملے ‘حتمی فتح’ تک جاری رہیں گے، ایران کا اعلان

Iranian drones Iranian drones

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک “حتمی فتح” حاصل نہیں ہو جاتی۔ ایرانی نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق، IRGC نے واشنگٹن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر چھ ڈرون حملے کیے ہیں ۔

اس سے قبل ایرانی فوج نے اردن میں واقع Azraq ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا تھا ۔ IRGC کے مطابق یہ حملے امریکی حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ۔