اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایرانی میزائل حملے: اسرائیل میں اموات کی تعداد بڑھنے لگی، اسرائیلی میڈیا

Israeli dead bodies

ایرانی میزائل حملے: اسرائیل میں اموات کی تعداد بڑھنے لگی، اسرائیلی میڈیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 8 تک جا پہنچی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے وسطی اور شمالی اسرائیلاسرائیل کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جہاں رہائشی اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے یہ میزائل حملے جمعہ کے روز اسرائیل کی جانب سے تہران پر کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں کیے۔ ان فضائی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور نیوکلیئر سائنس دانوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے، اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ میزائل حملوں سے متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اور کئی مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے اس حملے کو “سنگین جارحیت” قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق فضائی دفاعی نظام “آئرن ڈوم” نے کچھ میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کیا، تاہم متعدد میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی برادری نے فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔ روس، چین، اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے فوری جنگ بندی اور سفارتی راستہ اپنانے پر زور دیا ہے۔

Share it :