اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایرانی قوم اپنی قیادت کیلئے مزید متحد ہو رہی ہے، صدر پوتن

Putin

ایرانی قوم اپنی قیادت کیلئے مزید متحد ہو رہی ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ سیاسی اور عسکری تناؤ کے باوجود عوام اپنی سیاسی قیادت کے گرد متحد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ رائے سرکاری نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک نشست میں دی۔ صدر پوتن نے کہا جب بھی کوئی عمل شروع ہوتا ہے تو سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ اس کا مقصد حاصل ہوا یا نہیں۔ ایران میں، تمام اندرونی سیاسی پیچیدگیوں کے باوجود، ہم دیکھ رہے ہیں کہ قوم اپنی قیادت کے گرد متحد ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رجحان دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھنے کو ملتا ہے، اور ایران اس سے مستثنیٰ نہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب 13 جون کی رات اسرائیل نے “آپریشن رائزنگ لائن” کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف بھرپور حملے شروع کیے۔ ایران نے 24 گھنٹے کے اندر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے کئی عسکری اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ دونوں ممالک نے نقصانات اور جانی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، اگرچہ دونوں کا دعویٰ ہے کہ نقصان محدود رہا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق صدر پوتن کے اس بیان کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران میں حکومت مخالف بیانیہ یا کمزوری پیدا کرنے کے بجائے عوامی یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس تناظر میں ایران کی مزاحمتی پالیسی کو روسی حمایت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکہ اور اسرائیل اس تنازعے میں اپنا عسکری کردار بڑھا رہے ہیں۔

صدر پوتن کا یہ مشاہدہ نہ صرف خطے میں طاقت کے توازن پر اثرانداز ہو سکتا ہے بلکہ یہ ایران کی عالمی سفارتی پوزیشن کو بھی مضبوط کر سکتا ہے، کیونکہ عوامی اتحاد بیرونی دباؤ کے مقابلے میں حکومتی استحکام کو تقویت دیتا ہے۔

Share it :