اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران اپنی غلطی کی قیمت جلد چکائے گا، اسرائیلی وزیر اعظم

Israeli Prime minister, Benjamin Netanyahu

ایران اپنی غلطی کی قیمت جلد چکائے گا، اسرائیلی وزیر اعظم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کاکہنا ہے کہ ایران نے حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کر دی ہے، اس کی قیمت اسے چکانا ہو گی۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سیاسی اور عسکری قیادت کے ایک اجلاس دوران کہا کہ ایران نے گزشتہ رات ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور وہ اس کی قیمت چکائے گا، ایران کی حکومت ہمارے عزم کو نہیں سمجھتی اور وہ سمجھے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے کیے گئے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملہ ناکام ہو گیا ہے۔نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مغربی کنارے، لبنان، یمن اور شام میں برائی کے محور سے لڑ رہا ہے، جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا، اس کا اطلاق برائی کے ایرانی محور پر ہوتا ہے۔

Share it :