اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایران کے دشمن جنگ بندی کی بھیک مانگ رہے ہیں، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

Donald Trump

ایران کے دشمن جنگ بندی کی بھیک مانگ رہے ہیں، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی سرکاری میڈیا نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے خلاف فوجی ردعمل کے بعد “دشمن پر جنگ بندی مسلط کر دی گئی ہے۔ یہ بیان امریکہ کی جارحیت کے جواب میں ایران کی جوابی میزائل کارروائی اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نیشنل نیوز نیٹ ورک کے ایک اینکر نے براہِ راست نشریات میں کہا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی امریکہ کی جارحیت کے خلاف کامیاب میزائل کارروائیاں، اور ہماری قوم کی مثالی استقامت اور اتحاد نے دشمن پر جنگ بندی مسلط کر دی ہے۔ میڈیا نے جنگ بندی کے نفاذ کا وقت تو نہیں بتایا، تاہم دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی درخواست “گڑگڑاتے انداز میں” کی، وہ بھی صرف ایک گھنٹہ بعد جب ایران نے قطر میں امریکہ کے العدید فوجی اڈے پر میزائل داغے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب، سپاہ کی کامیاب میزائل کارروائی کے صرف ایک گھنٹے بعد، ٹرمپ نے گڑگڑانے والے انداز میں جنگ بندی کی درخواست کی، جو صیہونی دشمن کی جانب سے ہمارے وطن پر مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنے کی اپیل تھی۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ اس پیش رفت کو اپنی عسکری کامیابی اور قومی وحدت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان خطے میں جاری شدید کشیدگی میں ممکنہ کمی کا عندیہ دے سکتا ہے، لیکن صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے۔

Share it :