امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید

Iranian Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei Iranian Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei

امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہیں تہران میں واقع اپنے دفتر پر حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ ایران میں سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے میں سپریم لیڈر کے قریبی مشیر علی شمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر محمد پاکپور بھی مارے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک کی قیادت عبوری کونسل کے سپرد کر دی گئی ہے، جس میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور شوریٰ نگہبان کا ایک رکن شامل ہوگا اور یہی کونسل عبوری طور پر ریاستی امور چلائے گی۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ سپریم لیڈر کی موت کا ’’سخت اور فیصلہ کن انتقام‘‘ لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج آیت اللہ خامنہ ای کے راستے پر قائم رہیں گی اور ایران پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔