اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم

Islamabad Islamabad

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو فوری طور پر درختوں کی کٹائی سے روک دیا ہے۔ یہ حکم جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے اس معاملے پر سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 فروری تک درخواست پر شق وار جواب جمع کرائیں اور ساتھ ہی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کریں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل جانچ کے بعد آئندہ سماعت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔